لاہور لبرٹی مارکیٹ میں دہشتگردی

لاہور لبرٹی مارکیٹ میں دہشتگردی کے بدترین واقعہ کے بعد سری لنکن ٹیم نے سرکاری طور پر اپنا دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ٹیم کو ائیرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے وہ بذریعہ کراچی یا دبئی کے راستے سری لنکا روانہ ہو جائیں گے ۔ نمائندہ اُردو پوائنٹ اعجاز وسیم باکھری کے مطابق لبرٹی مارکیٹ میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سری لنکن ٹیم نے اپنا دورہ پاکستان ختم کر دیا ہے جبکہ ٹیم کو وطن روانہ کرنے کیلئے چینوک ہیلی کاپٹر قذافی سٹیڈیم میں آیا جس پر تمام کھلاڑیوں کو بٹھا پر ائیرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے2زخمی کھلاڑی تھرنگاپاراویترانااور سماراویرا جنہیں علاج کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تھا انہیں بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ائیرپورٹ پہنچایا جا رہا ہے جہاں ڈھائی بجے کی فلائٹ سے انہیں وطن واپس روانہ کر دیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے جائے حادثہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممبئی طرزکا دہشتگردی کا واقعہ ہے بس پر 14گولیاں لگی ہیں جبکہ ان کی حفاظت کیلئے آنیوالے ریسکیو1122کی گاڑی پر 24گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ نمائندہ کے مطابق میں ایمپائرز کی ویگن جس میں میچ ریفر کرس براڈ،ایمپائر سائمن ٹفل،سٹیو ڈیوس موجود تھے کا ڈرائیور بھی فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ ایک مقامی ایمپائرا حسن رضا شدید زخمی ہے ۔ فائرنگ سے زخمی ہونیوالے انٹرنیشنل ایمپائرزسائمن ٹفل اور کرس براڈ کو طبی امداد کیلئے ہوٹل لے جایا گیا ہے جہاں وہ طبی امداد لینے کے بعد وہیں سے وطن واپس روانہ ہو جائیں گے ۔پولیس نے پورے علاقے کو سیل کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔ ماڈل ٹاوٴن کے علاقے سے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک گاڑی ملی ہے جس سے اسلحہ اوردستی بم برآمد کیا گیا ۔ جائے وقوعہ سے ایک راکٹ لانچر بھی ملا ہے لاہور لبرٹی مارکیٹ میں دہشتگردی کے بدترین واقعہ کے بعد سری لنکن ٹیم نے سرکاری طور پر اپنا دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ٹیم کو ائیرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے وہ بذریعہ کراچی یا دبئی کے راستے سری لنکا روانہ ہو جائیں گے ۔ نمائندہ کے مطابق لبرٹی مارکیٹ میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سری لنکن ٹیم نے اپنا دورہ پاکستان ختم کر دیا ہے جبکہ ٹیم کو وطن روانہ کرنے کیلئے چینوک ہیلی کاپٹر قذافی سٹیڈیم میں آیا جس پر تمام کھلاڑیوں کو بٹھا پر ائیرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے2زخمی کھلاڑی تھرنگاپاراویترانااور سماراویرا جنہیں علاج کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تھا انہیں بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ائیرپورٹ پہنچایا جا رہا ہے جہاں ڈھائی بجے کی فلائٹ سے انہیں وطن واپس روانہ کر دیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے جائے حادثہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممبئی طرزکا دہشتگردی کا واقعہ ہے