پاکستان نے بھارت کی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے

پاکستان نے بھارت کی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے
کوئٹہ : پاکستان نے بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بھارت کی مداخلت کے ثبوت امریکا کو فراہم کر دیئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے مسائل پیدا نہ کرے۔اعلیٰ سطح کے سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں بھارتی خفیہ اداروں کی مداخلت کے ثبوت امریکی حکام کے حوالے کر دیئے ہیں۔